23 دسمبر 2014 - 12:39
لاریجانی کی آیت اللہ سیستانی اور سعید حکیم کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریاجانی لبنان کا دورہ مکمل کرکے آج عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے بعد آیت اللہ سیسانی اور سعید حکیم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریاجانی لبنان کا دورہ مکمل کرکے آج عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے بعد آیت اللہ سیسانی اور سعید حکیم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایرانی اسپیکر نجف اشرف کے بعد کربائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زيارت کریں گے اور اس کے بعد وہ سرکاری دورے پر بغدادا روانہ ہوجآئیں گے جہاں وہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ، عراقی وزير اعظم حید رالعبادی اور دیگر اعلی عراقی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور دہشت گردی کے روک تھام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169